ہماری قومی آبادی کا ایک بڑاطبقہ نوجوانوں پر مشتمل ہے ، لیکن بدقسمتی سے اس اہم طبقے کوزندگی گزارنے اور اپنا مستقبل بنانے کے حوالے سے مناسب رہنمائی اور گائیڈ لائن میسر نہیں جس کی وجہ سے وہ ایک لمباعرصہ تعلیمی ادارو ں میں گزارتولیتے ہیں لیکن عملی میدان میں وہ کوئی قابل ذکر کارکردگی دکھانے سے قاصر رہتے ہیں۔
قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن نے “تعلیم ممکن” پراجیکٹ کےنام سے ایسے ہی ایک کاوش کا آغاز کیا ہے ،جس کا مقصد یونیورسٹیز میں پڑھنے والے بچوں کو بہترین رہنمائی دینا، انھیں مالی سپورٹ فراہم کرنا اور دورِجدید کے تقاضوں کے مطابق ان کی ایسی تربیت کرنا ہے کہ وہ اپنی ذات کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان ، معاشرے اور پوری قوم کے لیے ایک مفید انسان بنیں۔اس پراجیکٹ سے 126 طلبہ وطالبات پہلے سے ہی مستفید ہورہے ہیں۔اب ایک نیا بیج تشکیل دیا گیا ہے جس میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ، پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف ایجوکیشن کے مختلف ڈیپارٹمنٹس کے 68 بچوں کو شامل کیا گیاہے۔ان بچوں کو پرسنالٹی گرومنگ ،اسپوکن انگلش اورسیلف ہیلپ سمیت بے شمارموضوعات پر ملک پاکستان کے نامور ٹرینرز سے تربیت دی جارہی ہے۔
4دسمبر کو اس بیج کا تیسر ا سیشن تھا۔قاسم علی شاہ صاحب نے طلبہ و طالبات سے Vision and goal setting کے موضوع پر گفتگو کی اور یہ واضح کیا کہ بڑا انسان بننے کے لیے آپ کی زندگی میں وژن کا ہونا بہت ضروری ہے۔اس سیشن میں طلبہ وطالبات کو The Secretمووی بھی دِکھائی گئی۔مووی کے اختتام پر طلبہ نے اس مووی سے جو سیکھا ، اُس پراپنے تاثرات پیش کیے۔مینجمنٹ ٹیم کی طرف سے طلبہ کو The Secret کتاب کے متعلق دو صفحات لکھنے کی اسائنمنٹ دی گئی۔
سیشن کے اختتام پر طلبہ کے لیے پرتکلف چائے کا اہتمام کیا گیا تھا۔