“وزٹ ٹو قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن” کے تحت مزمل حسین صاحب کی سربراہی میں گلوئنگ اسٹارز اسکول اینڈ اکیڈمی مریدکے ، کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کے ایک وفد نے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔مہمان طلبہ اور اساتذہ کانظم وضبط مثالی تھا۔مہمان وفد کے لیے ایک تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیاجس سےقاسم علی شاہ صاحب نے گفتگو کرتے ہوئےنیت کی درستی اور اخلاص پر روشنی ڈالی کہ انسان کے تمام کاموں کے نتائج کادارومدار اس کی نیت پر ہے، اگر نیت درست ہو تو معمولی کام بھی اللہ کے ہاں مقبولیت کا درجہ حاصل کرلیتا ہے۔ شاہ صاحب نے یہ بھی واضح کیا کہ انسان آج جو کچھ بوتا ہے ، کل وہی کاٹتا ہے۔
فاؤنڈیشن کی طرف سے مہمانوں کی خدمت میں قاسم علی شاہ صاحب کی کتاب “راہِ عزم میں” بطورتحفہ پیش کی گئی۔تمام طلبہ و طالبات کا قاسم علی شاہ صاحب کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا اورپروگرام کے اختتام پر اُن کے لیے پرتکلف چائے کا بھی اہتمام کیا گیا ۔