یہ ایک حقیقت ہے کہ جو بھی انسان اپنی زندگی میں جس قدر محنت کرتا ہے ، وہ جلد یا بدیر اس کا نتیجہ پالیتا ہے ۔کامیابی کے لیے انسان کے اندر جہاں اور کئی ساری صفات کا ہونا ضروری ہے وہیں ایک قابلیت “ہیومن ریسورس مینجمنٹ” کی بھی ہے۔انسانوں کے ساتھ رہنا ، مختلف طرح کے رویوں کا سامنا کرنا اور پھر تدبر و حکمت سے اپنے ماتحت افراد سے کام لینا ،کامیاب لیڈرشپ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔اگر کوئی انسان زندگی بھرکی محنت سے ایک بڑے مقام پر پہنچ بھی جائے لیکن اگر وہ انسانوں کوڈیل کرنا نہیں جانتا اور ایک اچھی ٹیم نہیں بناسکتا تو وہ کوئی بڑا اور موثر کام بھی نہیں کرسکتا۔
قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں جاری “ہیومن ریسورس مینجمنٹ پروفیشنل” کے کورس کا چوتھا سیشن 10اور11 دسمبر کو منعقد ہوا۔اس ہفتے ہارون اختر صاحب تشریف لائے۔ہارون اختر صاحب OZI Group کے ایچ آر ہیڈ ہیں۔ان کا موضوع Change Management تھا۔ہارون اخترصاحب اس فیلڈ میں پندرہ سال کاطویل تجربہ رکھتے ہیں۔انھوں نے مختلف کمپنیز میں Change Management کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کیے۔انھوں نے یہ بھی واضح کیا کہ کسی بھی کمپنی میں اگر آپ ایچ آر ہیڈ یا کنسلٹنٹ کے طورپر کام کررہے ہیں تو کس طرح کم سے کم رسک میں آپ Change Management کوفعال بناسکتے ہیں اور اس سے شاندار نتائج اخذ کرسکتے ہیں۔ہارون اختر صاحب نے شرکاء کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ، انھیں سوالات پوچھنے پر ابھارااورساتھ ہی ساتھ اپنے تجربات کی روشنی مختلف واقعات اور مثالوں سے شرکاء کی رہنمائی بھی کی۔
سیشن کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے پُرتکلف چائے کا اہتمام کیا گیا تھا۔