وزٹ ٹو قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن” کے سلسلے میں Minority Youth Exposure Program کے تحت اقلیتی افراد (عیسائی، ہندواور کیلاشی)کے ایک وفد نے قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن کا دورہ کیا۔وفد میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں کےافراد شامل تھے۔قاسم علی شاہ صاحب نے مہمانوں سے خطاب کیا اور زندگی میں مقصدیت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔قاسم علی شاہ صاحب اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں دوسرے مذاہب اوران کے ماننے والوں کااحترام کرنا چاہیےتاکہ سب مل جل کررہیں اورمعاشرے کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔
تمام مہمانوں کی خدمت میں قاسم علی شاہ صاحب کی کتاب “راہ عزم میں” پیش کی گئی اور سیشن کے اختتام پر ان کے لیے پرتکلف چائے کا بھی اہتمام کیا گیا۔