یہ ایک حقیقت ہے کہ جو بھی انسان اپنی زندگی میں جس قدر محنت کرتا ہے ، وہ جلد یا بدیر اس کا نتیجہ پالیتا ہے ۔کامیابی کے لیے انسان کے اندر جہاں اور کئی ساری صفات کا ہونا ضروری ہے وہیں ایک قابلیت “ہیومن ریسورس مینجمنٹ” کی بھی ہے۔انسانوں کے ساتھ رہنا ، مختلف طرح کے رویوں کا سامنا کرنا اور پھر تدبر و حکمت سے اپنے ماتحت افراد سے کام لینا ،کامیاب لیڈرشپ کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔اگر کوئی انسان زندگی بھرکی محنت سے ایک بڑے مقام پر پہنچ بھی جائے لیکن اگر وہ انسانوں کوڈیل کرنا نہیں جانتا اور ایک اچھی ٹیم نہیں بناسکتا تو وہ کوئی بڑا اور موثر کام بھی نہیں کرسکتا۔
قاسم علی شاہ فاؤنڈیشن میں جاری “ہیومن ریسورس مینجمنٹ پروفیشنل” کورس کا تیسرا سیشن 3 اور4 دسمبر کو منعقد ہوا۔اس ہفتے فیصل بھٹی صاحب شرکاء کو رہنمائی دینے کے لیے تشریف لائے۔فیصل بھٹی صاحب ایک طویل عرصے سے ایچ آرکی فیلڈ سے منسلک ہیں اور فی الوقت پاکستان کی معروف آئی ٹی کمپنی NetSol کے ایچ آر ہیڈ ہیں۔اُنھوں نے HR as a business partner کے موضوع پر دودِن تفصیلی بات چیت کی۔گفتگو کرتے ہوئے اُنھوں نے بتایاکہ ماضی میں ایچ آر کی فیلڈ میں اتنے مواقع نہیں ہوتے تھے لیکن اب بے شمار مواقع پیدا ہوچکے ہیں۔دنیا بھر کی بڑی بڑی کمپنیاں پاکستان آرہی ہیں اور ایچ آر کے ایکسپرٹ لوگوں کو ہائر کررہی ہیں۔اُنھوں نے شرکاء کے سامنے یہ بات بھی واضح کی کہ اگر آپ اپنی قابلیت کو بڑھالیں اور ایچ آرسے متعلقہ چیزوں پر مہارت حاصل کرلیں تو آپ کے لیے ترقیو ں کے بے شمار مواقع موجود ہیں۔فیصل بھٹی صاحب نے اپنے قیمتی تجربات سے بھی شرکاء کو روشنا س کرایا۔
سیشن کے اختتام پر تمام شرکاء کے لیے پُرتکلف چائے کا اہتمام کیا گیا تھا۔