بچوں کی تربیت میں ایسا کیا کیا جائے کہ ان کی انا پروان نہ چڑھے ؟
جواب
دیکھا گیا ہے کہ کامیاب افراد کے بچے اس طرح کا میاب نہیں ہو تے جس طرح ان کے والدین ہوتے ہیں ۔اس کا بہترین جواب بانو آپا نے دیا تھا۔ ان سے ٹی وی پروگرام پر کسی نے یہ سوال کیا تھا تو انہوں نے جواب دیا کہ گھنے اور سایہ دار درخت اپنے سایے میں کسی چیز کو اگنے نہیں دیتے۔
اس کا ایک جواب اور بھی ہے کہ جس انسان کو اللہ نے بلندی عطا کی ہو تو اس کے پاس اتنی فرصت نہیں ہو تی کہ وہ اپنے بچوں کو پورا وقت دے سکے ،جس کے نتیجے میں بچوں کی تربیت کی کمی رہ جا تی ہے اور بچے اپنے والدین کی طرح کامیاب نہیں بن پاتے۔
اگر اپنے وقت کو حدیث کے مطابق منظم کر لیں تو اپنے بچوں کو وقت دے سکیں گے اور ان کی اٹھان پر نظر رہے گی۔ جب بھی ان کی انا پروان چڑھنے لگے تو فوری اقدامات کریں لیکن اس کو احسن طریقے سے حل کرنے کی کو شش کریں اور ایک بات ذہن نشین کریں کہ ہمارے ہاں والدین نصیحت زیادہ کرتے ہیں لیکن خود اس پر عمل نہیں کرتے۔ والدین اگر چاہتے ہیں کہ ان کے بچے میں انا پروان نہ چڑھے تو وہ اپنی انابھی ختم کریں ۔
3939
1 Comment
10 Shares
Like
Comment
Share